
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ Ponnam Prabhakar نے بدھ کے روز ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت سڑک حادثات کے متاثرین کو 1.5 لاکھ روپئے تک کے طبی اخراجات کی امداد فراہم کرے گی، بشرطیکہ علاج حادثے کے ایک ہفتے کے اندر شروع کیا جائے۔
یہ اعلان ایک جائزہ اجلاس کے بعد کیا گیا، جس میں سڑک حادثہ متاثرین کے لیے ریاستی سطح پر شروع کیے گئے کیش لیس علاج پروگرام پر عمل آوری کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ متاثرین کو فوری علاج مفت فراہم ہو، جس کے لیے واضح پروٹوکول طے کیا جا رہا ہے۔
پونم پربھاکر نے پولیس حکام کو ہدایت دی کہ وہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کریں اور حادثہ و متاثرہ شخص کی تفصیلات e-DAR (الیکٹرانک ڈیٹیلڈ ایکسیڈنٹ رپورٹ) سسٹم میں درج کریں۔ یہی ڈیجیٹل ریکارڈ متاثرہ کو امداد فراہم کرنے کی بنیاد بنے گا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ اسکیم صرف ان اسپتالوں میں قابل عمل ہوگی جو آیوشمان بھارت نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔ نیٹ ورک سے باہر کے اسپتالوں میں علاج کرانے پر اس اسکیم کے تحت کوئی رقم ادا نہیں کی جائے گی۔
پونم پربھاکر نے کہا کہ حکومت کا مقصد سڑک حادثہ متاثرین کو بروقت اور باعزت طبی سہولت دینا ہے تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔
రోడ్డు ప్రమాద బాధితులకు నగదు రహిత చికిత్స పథకం -2025 తీసుకొచ్చిన కేంద్ర మంత్రి గడ్కరీ గారికి ధన్యవాదాలు
ప్రమాదం జరిగిన వారం రోజుల్లోపు ఒక్కో బాధితుడికి 1.5 లక్షల ఆర్థిక పరిమితి వరకు నగదు రహిత చికిత్స.
ఆయుష్మాన్ భారత్ PM – JAY కింద ఎంప్యానల్ అయిన ప్రతి ఆసుపత్రిలో పథకం వర్తింపు… pic.twitter.com/tBWLcJDBfP
— Ponnam Prabhakar (@Ponnam_INC) June 25, 2025