حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت دامودر راجہ نرسمہا نے ریاست کی پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کے انتظامیہ، ڈینز اور پرنسپلز کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا، جس میں طبی تعلیم کے معیار، این ایم سی ضوابط، فیکلٹی، حاضری اور فیسوں
کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر صحت نے واضح کیا کہ ریاست میں تعلیم حاصل کرنے والے ڈاکٹروں کی عالمی سطح پر شہرت ہے، اور یہ معیاری تعلیم کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی کالج میں جعلی فیکلٹی کی تعیناتی یا اضافی فیسوں کی وصولی کی شکایات موصول ہوئیں تو سخت کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ Private Medical Colleges میں معیار کی کمی عوام کی صحت کو خطرے میں ڈال سکتی ہے، جسے حکومت ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔
اجلاس میں یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ کچھ کالجوں میں طلباء کو اسکالرشپ کی ادائیگی میں تاخیر کی شکایات ہیں۔ وزیر صحت نے ہدایت دی کہ اسکالرشپ کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے، تاکہ طلباء کی تعلیم متاثر نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالجوں سے منسلک تدریسی ہسپتالوں میں کلینیکل اسٹیبلشمنٹ ایکٹ کی مکمل پابندی کی جائے۔
انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر کسی طالب علم کو اضافی فیسوں یا پیشگی ادائیگیوں کے لیے دباؤ ڈالا گیا، تو متعلقہ کالج کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ وزیر صحت نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ کالجوں کی جانب سے این ایم سی ضوابط کے حوالے سے اٹھائے گئے مسائل کو متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا، تاکہ ان کا مناسب حل نکالا جا سکے۔
اجلاس میں پاریگی کے ایم ایل اے رام موہن ریڈی، ہیلت سیکریٹری کرسٹینا زیڈ چانگتو، کالوجی ہیلت یونیورسٹی کے وائس چانسلر نند کمار ریڈی، ڈی ایم ای نریندر کمار اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ప్రైవేట్ మెడికల్ కాలేజీల మేనేజ్మెంట్స్, డీన్స్, ప్రిన్సిపల్స్తో సెక్రటేరియట్లో ఆరోగ్యశాఖ మంత్రి దామోదర రాజనర్సింహ సమావేశం.
మెడికల్ ఎడ్యుకేషన్ నాణ్యత ప్రమాణాలు, ఎన్ఎంసీ నిబంధనలు, ఫాకల్టీ, అటెండెన్స్, ఫీజులు, తదితర అంశాలపై సమీక్షిస్తున్న మంత్రి
సమావేశంలో పాల్గొన్న హెల్త్… pic.twitter.com/9wMs58BH1X
— Damodar Raja Narasimha (@DamodarCilarapu) April 21, 2025