
حیدرآباد: تلنگانہ حکومت کے چیف وہیپ آدی سرینواس نے بدھ کے روز گاندھی بھون میں منعقدہ ایک عوامی رابطہ پروگرام میں Public Grievancesذاتی طور پر سنی۔
یہ پروگرام صبح 10:30 بجے شروع ہوا، جس میں مختلف اسمبلی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شہریوں نے بلدی سہولیات، فلاحی اسکیموں تک رسائی، زمین سے متعلق تنازعات، روزگار، پنشن اور مقامی ترقیاتی کاموں سے متعلق مسائل پیش کیے۔
آدی سرینواس نے یقین دہانی کرائی کہ ہر شکایت کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور متعلقہ محکمہ جات کو فوری کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت عوامی خدمت کو اولین ترجیح دیتی ہے اور اس طرح کے عوامی شکایات سننے کے پروگرام شفاف حکمرانی اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے مقصد سے منعقد کیے جا رہے ہیں۔