Read in English  
       
Rabid Dog
Spread the love

حیدرآباد: کاماریڈی ضلع کے مدنور منڈل ہیڈکوارٹر میں پیر کے روز ایک Rabid Dog (پاگل کتے) نے اچانک حملہ کرتے ہوئے 9 افراد کو زخمی کر دیا، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

زخمی افراد کو پہلے مدنور کے سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی، بعد ازاں نازک حالت کے پیش نظر انہیں نظام آباد منتقل کر دیا گیا۔ متاثرین میں شیخ خواجہ میاں، اسلم، بی بی، اریشم، ایس کے ہربس، لالا گوڑ، شیخ امان، رامولو اور موہن شامل ہیں۔

مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ انہوں نے حکام پر الزام عائد کیا کہ آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد کے خلاف بارہا شکایات درج کروانے کے باوجود کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔

عوام نے بلدیہ اور ویٹرنری محکمے سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آوارہ کتوں پر قابو پایا جا سکے اور مزید واقعات سے بچا جا سکے۔