حیدرآباد: لگچرلہ کسانوں کے معاملے پر قومی انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کے پس منظر میں تلنگانہ میں بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی سے کسانوں سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کے ٹی آر نے یہ مطالبہ سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔
انہوں نے کہا کہ Revanth Reddy کی حکومت نے لگچرلہ کے کسانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا، جس پر قومی انسانی حقوق کمیشن نے اپنی رپورٹ میں تنقید کی ہے۔ کے ٹی آر کا کہنا تھا کہ ریاست کے کسانوں کے وقار اور انصاف کے لیے ریونت ریڈی کو فوری طور پر معافی مانگنی چاہیے۔
قومی انسانی حقوق کمیشن نے حالیہ رپورٹ میں لگچرلہ کسانوں کو بےدخل کیے جانے اور ان کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پر تشویش ظاہر کی تھی۔ کے ٹی آر نے رپورٹ کے نکات شیئر کرتے ہوئے حکومت کی تنقید کی اور کہا کہ بی آر ایس کسانوں کے ساتھ ہے اور ہمیشہ ان کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا۔
انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ موجودہ کانگریس حکومت کسان دشمن پالیسی اپنا رہی ہے، جو کہ ریاست کے زرعی نظام کے لیے خطرناک ہے۔ کے ٹی آر نے مطالبہ کیا کہ معافی کے ساتھ ساتھ کسانوں کے نقصان کی تلافی بھی کی جائے۔
یہ مسئلہ اب سیاسی رنگ اختیار کر چکا ہے اور امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں اس پر مزید گرما گرم بحث دیکھنے کو ملے گی۔
Extremely thankful to the National Human Rights Commission for its report highlighting the gross violation of Human Rights in Lagacharla, Telangana
The report exposed what we have been saying all along – the Congress Govt and its police acted high handedly towards the tribal… pic.twitter.com/EyhBVG2jW0
— KTR (@KTRBRS) April 21, 2025