حیدرآباد: تلنگانہ کے یومِ تاسیس کے موقع پر وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے تحریکِ ریاست تلنگانہ کے ادبی سپاہیوں Telangana poetsکو ایک عظیم خراجِ تحسین پیش کیا۔ پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ خصوصی تقریب میں حکومت نے تحریکِ تلنگانہ سے وابستہ نو ممتاز شاعروں اور ادیبوں کو فی کس ایک کروڑ روپئے کے نقد انعام سے نوازا۔
یہ اعزاز اُن تخلیق کاروں کو دیا گیا جن کی شاعری اور گیتوں نے عوام کے جذبات کو بیدار کیا اور ریاست کی شناخت کی تحریک کو تقویت بخشی۔ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا کہ یہ شاعر وہ آوازیں تھیں جنہوں نے تلنگانہ کے عوام کو جدوجہد کا حوصلہ دیا۔ ان کا کہنا تھا: “اُن کے الفاظ ہمارے ہتھیار تھے اور اُن کے گیت ہماری للکار۔”
حکومت نے دسمبر میں اعلان کیا تھا کہ ان شعرا کو نقد انعام کے ساتھ ’فیوچر سٹی‘ میں 300 گز کا پلاٹ اور اعزازی سند بھی دی جائے گی۔
انعام یافتگان میں یککا یادگیری راؤ، اندیسری، سُدّالا اشوک تیجا، جیا راجو، اور پاشم یادگیری شامل تھے۔ معروف لوک گلوکار گڈا انجیاہ اور غدر کے اعزازات ان کے اہل خانہ نے وصول کیے۔ شاعر و فنکار گورےٹی وینکنّا کی غیر موجودگی میں ان کی بیٹی نے ایوارڈ وصول کیا، جبکہ بندی یادگیری کے اہل خانہ تقریب میں شریک نہ ہو سکے، جس کے باعث ان کا انعام فوری طور پر پیش نہ کیا جا سکا۔
వారి కలం… వారి గళం…
స్వరాష్ట్ర ఉద్యమ భాస్వరం.
వారి ఆట… వారి పాట…
పోరాటాలకు రాచబాట.
అటువంటి తొమ్మిది మంది…
కవులు, కళాకారులు, సాహితీవేత్తలను
రాష్ట్ర ఆవిర్భావ దినోత్సవం సందర్భంగా
రూ. కోటి నగదు పురస్కారంతో
రాష్ట్ర ప్రజల తరపున
గౌరవించుకున్నాం.తెలంగాణ ఉద్యమం లో
ప్రజల… pic.twitter.com/Bv9eIykOpt— Revanth Reddy (@revanth_anumula) June 2, 2025
ریونت ریڈی نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ ان شعرا کی وراثت کو سنبھالیں اور تحریکِ تلنگانہ کی روح کو زندہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادباء تلنگانہ کی روحانی تحریک کے ستون تھے، اور حکومت ان کی خدمات کو نسلوں تک یاد رکھے گی۔