حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے جمعہ کے روز تعلیم کے شعبے میں بڑے اصلاحی اقدام کے طور پر “ینگ انڈیا ریزیڈینشل اسکولز” منصوبے پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا۔
وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام سے اسکولوں کے قیام کے لیے زمین کے حصول کی موجودہ صورتحال پر رپورٹ طلب کی اور 100 اسمبلی حلقوں میں اسکولوں کی تعمیر بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے ان حلقوں میں فوری منظوری کا حکم دیا جہاں زمین پہلے ہی مختص کی جا چکی ہے۔
ریونت ریڈی نے مزید کہا کہ ضلع کلکٹروں کو موقع پر جا کر زمین کے حصول کا عمل جلد مکمل کرنا ہوگا، تاکہ اسکولوں کی تعمیر میں کوئی تاخیر نہ ہو۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ جن علاقوں میں زمین پہلے سے دستیاب ہے، وہاں تعمیراتی کام فوراً شروع کیا جائے۔
ریونت ریڈی نے اعلان کیا کہ ویرا ناری چکلی ایلمّا ویمنز یونیورسٹی کو عالمی معیار کے مطابق ترقی دی جائے گی، جس میں تعلیمی سہولیات، کھیل کے میدان اور دیگر بنیادی ڈھانچے شامل ہوں گے۔
విద్యా శాఖ, యంగ్ ఇండియా రెసిడెన్షియల్ పాఠశాలల నిర్మాణం, స్థలాల సేకరణ పై సమీక్ష నిర్వహించడం జరిగింది. వచ్చే రెండు సంవత్సరాలలో 105 నియోజకవర్గాల్లో పాఠశాలల నిర్మాణం పూర్తయ్యేలా యుద్ధ ప్రాతిపదికన చర్యలు తీసుకునేలా అధికారులకు మార్గనిర్దేశం చేయడం జరిగింది.
వీరనారి చాకలి ఐలమ్మ మహిళా… pic.twitter.com/okmd6YOFZL
— Revanth Reddy (@revanth_anumula) February 14, 2025