حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے ہفتہ کے روز سنت سیوالال جی مہاراج کی جینتی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
ریڈی نے کہا کہ سنت سیوالال مہاراج بنجارہ برادری کے روحانی رہنما تھے اور ان کی تعلیمات آج بھی برادری کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ان کے پورٹریٹ پر گلپوشی کر کے انہیں یاد کیا۔
اس موقع پر کانگریس رہنما روہن ریڈی بھی موجود تھے۔ تقریب میں سنت سیوالال مہاراج کی بنجارہ برادری کی فلاح و بہبود کے لیے کی گئی خدمات کو اجاگر کیا گیا۔