حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلی اے ریونت ریڈی نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے اپیل کی کہ وہ ریاستی حکومت کو مختلف بین الاقوامی پروگراموں اور اقدامات کے انعقاد میں مکمل تعاون فراہم کریں، تاکہ تلنگانہ کو اگلے 25 سالوں میں عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل ہو۔
وزیر اعلی نے جمعرات کو دہلی میں جے شنکر سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے 2025 میں حیدرآباد میں ہونے والے متعدد عالمی ایونٹس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ان ایونٹس میں مس ورلڈ، گلوبل ڈیپ ٹیک سمٹ، بھارت سمٹ، اینیمیشن گیمنگ اینڈ وی ایف ایکس سمٹ اور انڈیا جوائے شامل ہیں، جو تلنگانہ کو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا مرکز ثابت کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
ریونت ریڈی نے وزیر خارجہ سے درخواست کی کہ وہ “تلنگانہ رائزنگ” اقدام کے تحت ان بین الاقوامی ایونٹس کے کامیاب انعقاد میں ریاستی حکومت کی حمایت کریں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے جے شنکر سے ہندوستان کے بین الاقوامی پروگراموں میں تلنگانہ رائزنگ کو فروغ دینے اور سفارتی تعلقات و لاجسٹک سپورٹ کے حوالے سے تعاون فراہم کرنے کی درخواست کی۔
جے شنکر نے تلنگانہ کی تیز رفتار ترقی کی تعریف کی اور حیدرآباد جیسے تیزی سے ترقی کرنے والے شہر میں ان بڑے عالمی ایونٹس کے انعقاد میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید، لوک سبھا ممبران ڈاکٹر مالو روی (نگرکرنول) اور چ کرن کمار ریڈی (بھونگیری) کے علاوہ راجیہ سبھا ممبر انیل کمار یادو بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔
రాబోయే 25 ఏండ్ల పాటు తెలంగాణ రైజింగ్ విజన్ను సమున్నతంగా నిలిపేందుకు రాష్ట్ర ప్రభుత్వం చేపడుతున్న కార్యక్రమాలకు మద్దతునివ్వాలని ముఖ్యమంత్రి శ్రీ @revanth_anumula గారు విదేశీ వ్యవహారాల శాఖ మంత్రి శ్రీ @DrSJaishankar గారిని కోరారు. ఢిల్లీలో కేంద్ర మంత్రి గారితో ముఖ్యమంత్రి గారు… pic.twitter.com/suIeqO0kCC
— Telangana CMO (@TelanganaCMO) March 13, 2025