ریاستی ترقی کے لئے ریونت ریڈی کا عزم | Revanth Reddy

Revanth Reddy

حیدرآباد: چیف منسٹر Revanth Reddy نے کہا ہے کہ سماج کے تمام طبقات کی توقعات کو پورا کرنا کانگریس حکومت کا بنیادی مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کی تکمیل کے لئے کئی فلاحی اسکیمیں متعارف کی گئی ہیں۔ بھارت سمٹ 2025 کے دوسرے دن حیدرآباد کے ایچ آئی سی سی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی بار سب سے بڑا کسان قرض معافی پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

Revanth Reddy نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں بی آر ایس حکومت عوام کی امیدوں پر پوری نہیں اتری جس کی وجہ سے عوام نے کانگریس کو ووٹ دے کر اقتدار سونپا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت پر عوام کا مکمل اعتماد ہے اور حکومت اس اعتماد کو قائم رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اقتدار سنبھالنے کے مختصر عرصے میں ہی ریاستی حکومت نے کسانوں کے 20 ہزار کروڑ روپۓ کے قرضہ جات معاف کئے ہیں، جو ملک میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا فیصلہ ہے۔

کسانوں کی فلاح اور خواتین کی ترقی کے منصوبے | Revanth Reddy

چیف منسٹر Revanth Reddy نے کہا کہ “رعیتو بھروسہ” اسکیم کے تحت ہر ایکڑ پر 12,000 روپۓ دیئے جارہے ہیں۔ زرعی مزدوروں کو بھی روزگار گیارنٹی کارڈ کے تحت مالی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ کسانوں کو اقل ترین امدادی قیمت کے ساتھ 500 روپۓ کا اضافی بونس بھی دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ کئی نوجوانوں کے پاس تعلیمی سرٹیفکیٹس ہیں، ہنر کی کمی کی وجہ سے ملازمتیں نہیں ملتیں۔ اسی لیے ریاست میں باوقار اسکل یونیورسٹی قائم کی گئی ہے۔ اب تک ریاست میں ڈیڑھ سال میں 56,000 سرکاری ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں جس سے بیروزگار نوجوانوں کو سہارا ملا ہے۔

ریاست میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے اقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے Revanth Reddy نے کہا کہ داوس اجلاس کے ذریعے ریاست میں ایک لاکھ کروڑ روپۓ کی سرمایہ کاری لانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کا ایجنڈا خواتین کو کروڑ پتی بنانا ہے اور خواتین صنعت کاروں کو بڑے صنعت کاروں میں تبدیل کرنے کے لئے خاص اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع اور فلاحی اسکیمیں | Revanth Reddy

Revanth Reddy نے کہا کہ خواتین کے لئے آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر اور مفت برقی کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ روزگار سے محروم نوجوانوں کے لئے “راجیویووا وکاسم” اسکیم متعارف کرائی گئی ہے جس کے تحت نوجوانوں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے روزگار کے مواقع پیدا کر سکیں۔

چیف منسٹر نے کہا کہ کانگریس پارٹی عوام کی ضروریات سے بخوبی واقف ہے۔ اسی لئے حکومت وقتاً فوقتاً نئی اسکیمیں متعارف کروا رہی ہے تاکہ ہر طبقے کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

 

Exit mobile version