حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں کانگریس حکومت نے ریاست تلنگانہ میں غریب خاندانوں کے لیے شروع کی گئی چاول کی تقسیم اسکیم کے تحت اب تک 62 فیصد تک چاول کی تقسیم مکمل کر لی ہے۔ سول سپلائیز ڈپارٹمنٹ کے مطابق، ریاست بھر میں 3.1 کروڑ مستفیدین کو 5.58 لاکھ ٹن چاول تقسیم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
Rice Distribution Telangana اسکیم کے تحت حکومت ہر خاندان کو 18 کلو چاول فراہم کر رہی ہے، جس کے لیے 91.83 لاکھ راشن کارڈ ہولڈرز کو 17,349 راشن شاپس کے ذریعے چاول مہیا کیا جا رہا ہے۔ ان مراکز پر روزانہ اوسطاً 15 لاکھ لین دین درج ہو رہے ہیں، اور اب تک مجموعی طور پر 1.81 کروڑ ٹرانزیکشن مکمل ہو چکے ہیں، جن کے ذریعہ 56.40 لاکھ خاندانوں کو چاول فراہم کیا گیا ہے۔
اس اسکیم کا باضابطہ آغاز یکم اپریل 2025 کو حضور نگر سے ہوا تھا، جہاں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اُگادی تہوار کے موقع پر اسکیم کا افتتاح کیا۔
حکومت نے اس اسکیم کے ساتھ ساتھ نئے راشن کارڈز بھی جاری کیے ہیں اور گزشتہ ایک دہائی سے زیر التوا شکایات کو حل کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔
سرکاری حکام کے مطابق، موجودہ حکومت کے اقدامات سے ماضی میں مڈل مینوں اور غیر مجاز ڈیلروں کے ذریعہ کی جانے والی بڑے پیمانے پر چاول کی چوری اور بدعنوانی پر قابو پایا گیا ہے۔ اب چاول مستحق غریب خاندانوں تک صحیح طریقے سے پہنچ رہا ہے، جس پر عوام کی طرف سے مثبت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
దళారుల దందాకు చెక్
62 శాతం పూర్తైన రేషన్ పంపిణీ.ముఖ్యమంత్రి రేవంత్ రెడ్డి గారి నేతృత్వంలో కాంగ్రెస్ ప్రభుత్వం రాష్ట్రంలోని 3 కోట్ల 10 లక్షల మంది లబ్ధిదారులకు సన్న బియ్యం పంపిణీకి శ్రీకారం చుట్టింది. ఈ క్రమంలో సుమారు 5.58 లక్షల టన్నుల సన్న బియ్యం పంపిణీకి సివిల్ సప్లయిస్ శాఖ… pic.twitter.com/HRHVm2mNU3
— Telangana Congress (@INCTelangana) June 16, 2025