حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ اپل اسٹیڈیم میں ہونے والے آئی پی ایل میچز کے لیے گریٹر حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔
آر ٹی سی حکام کے مطابق، مارچ 27، اپریل 6، 12، 23 اور مئی 5، 10، 20، 21 کو ہونے والے میچز کے لیے شہر کے 24 ڈپو سے 60 خصوصی بسیں دستیاب رہیں گی۔
یہ بسیں مخصوص راستوں پر شام 6 بجے سے رات 11:30 بجے تک چلائی جائیں گی تاکہ تماشائیوں کو آسان اور سہل ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کی جا سکے۔