Satta Racket Busted

حیدرآباد: کمشنر ٹاسک فورس، سنٹرل زون نے عنبرپیٹ پولیس کے اشتراک سے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے باغ عنبر پیٹ کے ایک کرایے کے فلیٹ سے چلایا جانے والا بڑا آن لائن [en]Satta Racket Busted[/en] کر دیا۔ اس کارروائی میں 6 افراد کو گرفتار کیا گیا، جب کہ 20 لاکھ روپئے مالیت کا مواد ضبط کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت ووڈڈی پلی نوین، پوداری سائی کرن، سوما مہندر، بنگی سائی کرن، بنگی اویناش (تمام کا تعلق کاغذ نگر، کومرم بھیم عادل آباد ضلع سے) اور سانا سائی پریتم (حضورآباد، کریم نگر) سے ہوئی ہے۔

یہ گروہ جعلی موبائل نمبرز پر مبنی فیس بک اکاؤنٹس کے ذریعہ “Satta Matka Kalyan Result” اور “Ashwin Nayak” جیسے ناموں سے غیر قانونی سٹہ پلیٹ فارمز کی تشہیر کرتا تھا۔ شروعاتی شرطوں پر معمولی نفع دے کر صارفین کو لبھایا جاتا تھا، بعد میں بڑی رقم پر دھوکہ دہی سے ہار دلوائی جاتی تھی۔

ملزمان صارفین سے 1,000 تا 2,000 روپئے رجسٹریشن فیس لے کر نمبر پیش گوئی فراہم کرتے تھے۔ وہ جعلی جیتنے والوں پر مبنی پروموشنل ویڈیوز بھی تیار کرتے اور Google Pay، PhonePe جیسے UPI پلیٹ فارمز کے ذریعے رقوم وصول کرتے تھے۔ یہ سب ایک کرایے کے فلیٹ (ماہانہ کرایہ 14,000 روپئے) سے انجام دیا جا رہا تھا۔

ضبط شدہ اشیاء میں 79,000 روپئے بینک بیلنس، 17 موبائل فونز، ایک لیپ ٹاپ، کار، دو پہیہ گاڑی، 12 ربڑ اسٹامپس، سٹہ چارٹس اور ایک پرنٹر شامل ہیں۔

تمام گرفتار شدگان اور ضبط شدہ اشیاء کو مزید تفتیش کے لیے عنبرپیٹ پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس اس ریکیٹ سے وابستہ دیگر افراد کی بھی تلاش کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *