Shabbir Ali

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت کے مشیر [en]Shabbir Ali[/en] نے اتوار کے روز نظام آباد شہری حلقہ اسمبلی میں کئی عوامی پروگراموں کی قیادت کرتے ہوئے ریاستی فلاحی اسکیمات کے تحت مستحقین میں مالی امداد کے چیکس اور مکانات کے منظوری نامے تقسیم کیے۔

راجیو گاندھی آڈیٹوریم میں شبیر علی نے کلیان لکشمی اور شادی مبارک اسکیمات کے تحت رقومات کے چیکس حوالے کیے۔ اس موقع پر پردیش کانگریس کمیٹی صدر مہیش کمار گوڑ، نظام آباد اربن ایم ایل اے دھناپال سوریہ نارائنا، کارپوریشن چیئرمینز طاہر بن حمدان، انیل، موہن ریڈی، این یو ڈی اے چیئرمین کیش وینو، لائبریری چیئرمین راجی ریڈی اور دیگر مقامی قائدین موجود تھے۔

Shabbir Ali

بعد ازاں، شبیر علی نے اندرماں ہاؤسنگ اسکیم کے تحت اندراپوری، ناگرم میں واقع یادو سنگھم فنکشن ہال میں مکانات کے کاغذات کی تقسیم کی تقریب میں شرکت کی، جہاں مہیش کمار گوڑ اور سوریہ نارائنا بھی موجود رہے۔

اسی اسکیم کے تحت ایک اور مرحلہ وار تقسیم دھرم پوری ہلز میں عمل میں لائی گئی، جہاں این یو ڈی اے چیئرمین کیش وینو کے علاوہ سابق کارپوریٹرز ہارون، قدّوس اور فہیم نے بھی شرکت کی۔

شبیر علی نے بسوا گارڈنس میں پدمشالی سنگھم کی نئی عاملہ کی حلف برداری تقریب میں بھی حصہ لیا، جہاں ارکان اسمبلی، کارپوریٹ عہدیدار، عوامی نمائندے اور پارٹی کے سرگرم کارکن بڑی تعداد میں شریک رہے۔

ان پروگراموں کے ذریعہ شبیر علی نے کانگریس حکومت کی فلاحی پالیسیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت تمام طبقات کی بہبود کے لیے پرعزم ہے اور ہر مستحق کو اس کا حق دلانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *