سدی پیٹ میں کھلونے کا پن حلق میں پھنسنے سے شیر خوار جاں بحق | Siddipet

Siddipet

حیدرآباد: ضلع Siddipet کے ورگل منڈل میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک 14 ماہ کی شیر خوار لڑکی کھلونے کا پن حلق میں پھنس جانے کے سبب جانبر نہ ہو سکی۔ متوفیہ کی شناخت انابیہ کے طور پر ہوئی ہے جو ہریانہ سے تعلق رکھنے والے جے سی بی ڈرائیور شعیب خان کی بیٹی تھی۔

تفصیلات کے مطابق شعیب خان آج صبح کام پر روانہ ہو گئے تھے جبکہ ان کی اہلیہ نادیہ گھریلو کاموں میں مصروف تھیں۔ اس دوران ننھی انابیہ کے ہاتھ میں ایک کھلونا تھا جس کا باریک پن اس کے منہ میں چلا گیا اور حلق میں پھنس گیا۔

کافی دیر بعد جب نادیہ نے بچی کی حالت دیکھی تو فوری مقامی افراد کی مدد سے قریبی ہاسپٹل منتقل کیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے بچی کو حیدرآباد کے نیلوفر ہاسپٹل منتقل کرنے کا مشورہ دیا، تاہم نیلوفر ہاسپٹل میں علاج کے دوران وہ دم توڑ گئی۔

اس واقعہ کے بعد مقامی آبادی میں غم کی لہر دوڑ گئی اور والدین میں بچوں کے کھلونوں کے انتخاب کے حوالے سے احتیاط برتنے پر زور دیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹروں نے بھی والدین کو مشورہ دیا ہے کہ کم عمر بچوں کے لیے چھوٹے پرزوں والے کھلونے استعمال نہ کیے جائیں تاکہ اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے۔

Exit mobile version