
حیدرآباد: سری سیلم Srisailam Inflowsمیں پانی کی آمد مسلسل جاری ہے، جہاں جورالا اور سنکیشولا پراجیکٹس سے 91,812 کیوسکس پانی داخل ہو رہا ہے۔ فی الوقت اخراج 1,14,709 کیوسکس ہے۔ ایک اسپل وے گیٹ کھولا گیا ہے جس سے 27,524 کیوسکس پانی نیچے ناگرجنا ساگر کی طرف چھوڑا جا رہا ہے۔
اضافی اخراج میں 20,000 کیوسکس پانی پوتھ ریڈی پاڈو ہیڈ ریگولیٹر کے ذریعے، 35,315 کیوسکس لیفٹ بینک پاور ہاؤس سے اور 31,870 کیوسکس رائٹ بینک پاور ہاؤس سے ہو رہا ہے۔
سری سیلم میں پانی کی سطح اس وقت 883.80 فٹ ہے، جو مکمل ذخیرے کی سطح 885 فٹ سے ذرا کم ہے۔ موجودہ ذخیرہ 208.72 ٹی ایم سی ہے جبکہ مکمل گنجائش 215.80 ٹی ایم سی ہے۔
ادھر ناگرجنا ساگر میں پانی کی آمد 94,709 کیوسکس درج کی گئی ہے، جبکہ اخراج صرف 4,835 کیوسکس ہے۔ ناگرجنا ساگر کی سطح اب 572 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جو مکمل سطح 590 فٹ سے کچھ کم ہے۔ فی الحال پانی کا ذخیرہ 261 ٹی ایم سی ہے، جو کہ مکمل گنجائش 312 ٹی ایم سی کے قریب ہے۔
حکام کے مطابق اگر اپ اسٹریم علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو دونوں ذخائر مکمل سطح تک پہنچ سکتے ہیں، جس سے آئندہ فصلوں کے لیے آبپاشی اور پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔