حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد زون کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر راج شیکھر نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات سے Student Bus Passes کی اجرائی کا عمل شہر بھر میں شروع ہو جائے گا۔ اسکولوں اور کالجوں کے دوبارہ آغاز کے پیش نظر یہ سہولت طلبہ کی آسان آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے فراہم کی جا رہی ہے۔
طلبہ درج ذیل مراکز پر اپنے بس پاس حاصل کر سکتے ہیں: آرام گھر، افضل گنج، بالا نگر، بورابنڈہ، سی بی ایس، چارمینار، دلسکھ نگر، ای سی آئی ایل ایکس روڈز، فاروق نگر، حیات نگر، ابراہیم پٹنم، جے بی ایس، کاچی گوڑہ، کوٹھی، کے پی ایچ بی، کوکٹ پلی، لکڑی کا پل، ایل بی نگر، لنگم پلی، لو تھو کنٹہ، میڑچل، مہدی پٹنم، میدھانی، معین آباد، این جی او کالونی، پٹن چیرو، رعیتو بازار سکندرآباد، آر جی آئی ایئرپورٹ، صنعت نگر، سکریٹریٹ، شمش آباد، ایس آر نگر، شاپور نگر، تارناکہ، اوپل اور ویمنس کالج کوٹھی۔
راج شیکھر نے طلبہ اور والدین کو مشورہ دیا کہ وہ ان مراکز کا دورہ کر کے بروقت بس پاس حاصل کریں تاکہ روزانہ اسکول یا کالج آنے جانے میں کوئی دقت نہ ہو۔
مزید معلومات کے لیے طلبہ 8008204216 پر کال کر سکتے ہیں یا سرکاری ویب سائٹ tgsrtcpass.com سے رجوع کریں۔