
حیدرآباد: تلنگانہ انسدادِ بدعنوانی بیوروTelangana ACB نے سدی پیٹ ضلع کے مُلُوگ منڈل تحصیلدار آفس میں تعینات ڈپٹی تحصیلدار یلاگنڈولا بھوانی کے خلاف 2 لاکھ روپئے رشوت طلب کرنے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اے سی بی حکام کے مطابق، یہ رشوت شکایت کنندہ کے رشتہ دار کے نام پر پٹہ دار پاس بک جاری کرنے کے لیے مانگی گئی تھی۔ شکایت کی باضابطہ ریکارڈنگ کے بعد انسدادِ بدعنوانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
حکام نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کی رشوت طلبی کی صورت میں فوراً اطلاع دیں۔ شکایت درج کرنے کے لیے اے سی بی کی ٹول فری نمبر 1064، واٹس ایپ نمبر 9440446106 یا @TelanganaACB سوشل میڈیا ہینڈلز کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
بیورو نے یقین دہانی کرائی کہ شکایت کنندگان کی شناخت مکمل طور پر مخفی رکھی جائے گی۔
A case has been registered against the Yelagandula Bhavani, Deputy Tahsildar, Tahsildar Office, Mulugu Mandal of Siddipet District, by Telangana #ACB officials for demanding the #bribe of Rs.2,00,000/- from the complainant ” To process the application to issue Pattadar Passbook… pic.twitter.com/RpX11ex1lV
— ACB Telangana (@TelanganaACB) July 18, 2025