حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ریاست بھر کے تمام Anganwadi centres کے لیے یکم مئی سے یکم جون تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ ریاست میں شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر بچوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کی صحت کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔
تعطیلات کے دوران حکومت نے ہدایت دی ہے کہ غذائیت کی فراہمی متاثر نہ ہو۔ اس مقصد کے لیے رجسٹرڈ استفادہ کنندگان کو “ٹیک ہوم راشن” یعنی گھر لے جانے والی غذائی کٹس فراہم کی جائیں گی۔ ان کٹس میں انڈے اور ضروری اشیائے خورد و نوش شامل ہوں گی، جو بچوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کو گھروں تک پہنچائی جائیں گی۔
دوسری طرف Anganwadi centres کی کارکنان کو متبادل ذمہ داریاں سونپی جائیں گی جن میں گھر گھر سروے، دورہ جات اور آنگن واڑی خدمات کے لیے بچوں کی شناخت جیسے کام شامل ہوں گے۔
حکام کے مطابق یہ سرگرمیاں موسم گرما کے دوران بچوں کی ابتدائی نگہداشت اور فلاحی خدمات کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔