Title: تلنگانہ میں اینٹی کرپشن بیورو کی سخت کارروائیاں | Anti-Corruption

Anti-Corruption

حیدرآباد: تلنگانہ میں اینٹی کرپشن بیورو نے اپریل 2025 کے دوران Anti-Corruption مہم کو تیز کرتے ہوئے بدعنوانی میں ملوث سرکاری افسران کے خلاف مجموعی طور پر 21 مقدمات درج کیے۔ ان میں 13 ٹریپ کارروائیاں، دو ناجائز اثاثوں کے کیس، دو مجرمانہ بدعنوانی کے معاملات، دو باقاعدہ انکوائریاں اور دو اچانک چھاپے شامل ہیں۔ ان اقدامات کے نتیجے میں 20 سرکاری افسران کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

اینٹی کرپشن بیورو کی ایک بڑی کارروائی میں محمد غوث پاشا، موٹر وہیکل انسپکٹر (ایف اے سی) محبوب آباد کے مکان سے 3 کروڑ 51 لاکھ روپۓ مالیت کے ناجائز اثاثے برآمد کیے گئے۔ ضبط شدہ اشیاء میں دو مکانات کے دستاویزات، 25 اوپن پلاٹس، ساڑھے تین ایکڑ زرعی زمین، سات لاکھ روپۓ مالیت کے گھریلو سامان، 32 لاکھ روپۓ کی کار اور دو موٹر سائیکلیں شامل تھیں۔

ایک اور اہم کیس میں، 26 اپریل کو اینٹی کرپشن بیورو نے بھوکیہ ہری رام، سابق چیف انجینئر، کالیشورم لفٹ اریگیشن پراجیکٹ سے منسلک 13 مقامات پر چھاپے مارے۔ ان کاروائیوں کے دوران 13 کروڑ 50 لاکھ روپۓ کے اثاثے منظرعام پر آئے۔ ان میں شیخ پیٹ اور کونڈاپور میں ولاز، سرینگر کالونی اور مادھاپور میں فلیٹس، امراوتی میں کمرشل پلاٹ، مارکوک منڈل میں 28 ایکڑ زرعی اراضی، بوملا رامارم میں آم کے باغات، مختلف مقامات پر اوپن پلاٹس، بی ایم ڈبلیو کار، سونے کے زیورات اور بینک ڈپازٹس شامل ہیں۔ ان تمام اثاثوں کی موجودہ مارکیٹ قیمت 100 کروڑ روپۓ سے زائد بتائی جاتی ہے۔

Anti-Corruption
بیورو نے پولیس محکمے میں بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کی

– 10 اپریل کو بھدرچلم ٹاؤن کے سرکل انسپکٹر باراپتی رمیش کو بجری کی حمل و نقل کے سلسلے میں 20 ہزار روپۓ رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
– 18 اپریل کو نسپور کے سب انسپکٹر نیلکی سگناکّر کو عدالتی حراست میں لیے گئے ایک شخص سے ضبط شدہ دو لاکھ روپۓ کی واپسی کے لیے 30 ہزار روپۓ رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا۔
– 21 اپریل کو منوگوڈو کے سرکل انسپکٹر سوما ستیہ کمار کو زمین کے تنازعے میں چار لاکھ روپۓ رشوت مانگنے اور تین لاکھ روپۓ وصول کرنے پر گرفتار کیا گیا۔
– 28 اپریل کو شا ہ میرپیٹ کے سب انسپکٹر پی. پرشو رام کو ایک دھوکہ دہی کے کیس میں مدد دینے کے بدلے 22 ہزار روپۓ رشوت لیتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔

اینٹی کرپشن بیورو کی یہ مسلسل اور سخت کاروائیاں واضح کرتی ہیں کہ وہ ریاستی انتظامیہ میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے پختہ عزم رکھتا ہے۔

Exit mobile version