• تلنگانہ
  • سیاست
  • تازہ ترین خبریں
  • عالمی خبریں
  • کاروبار
  • حیدرآباد
  • قومی خبریں
  • تلنگانہ رائزنگ
  • جرائم و حادثات
Monday, June 9, 2025
  • Login
charminarnews.in
  • عالمی خبریں
  • کاروبار
  • تلنگانہ رائزنگ
  • قومی خبریں
  • تلنگانہ
  • حیدرآباد
  • جرائم و حادثات
  • تازہ ترین خبریں
  • سرورق
No Result
View All Result
charminarnews.in
No Result
View All Result

تلنگانہ بجٹ 2025: بی سی ویلفیئر کیلئے رقم میں نمایاں اضافہ

March 19, 2025
in تازہ ترین خبریں, تلنگانہ, تلنگانہ رائزنگ, خاص خبر
0 0
بی سی ویلفیئر بجٹ 2025

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے 2025-26 کے سالانہ بجٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں فلاحی اسکیموں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، خاص طور پر پسماندہ طبقات (بی سی) کے لیے بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ کانگریس حکومت کے وزیر خزانہ بھٹی وکرمارکا نے قانون ساز اسمبلی میں 3,04,965 کروڑروپئے کا بجٹ پیش کیا۔
بجٹ تخمینوں کے مطابق، 2024-25 کے لیے تلنگانہ کی فی کس آمدنی 3,79,751 کروڑروپئے متوقع ہے۔ حکومت نے ریونیو اخراجات کے لیے 2,26,982 کروڑروپئے اور کیپیٹل اخراجات کے لیے 36,504 کروڑ روپئے مختص کیے ہیں۔
اس بجٹ کا ایک نمایاں پہلو بی سی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے لیے مختص رقم میں اضافہ ہے، جو بڑھا کر 11,405 کروڑ روپئے کر دی گئی ہے۔ یہ رقم پچھلی بی آر ایس حکومت کے 2023-24 بجٹ میں مختص کردہ 6,229 کروڑروپئے کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ کانگریس حکومت نے اپنا پہلا سالانہ بجٹ پیش کرتے ہوئے پسماندہ طبقات کی ترقی پر اپنی سنجیدہ توجہ کا اظہار کیا ہے
اور فلاحی اسکیموں کے لیے خاطرخواہ فنڈز فراہم کیے ہیں۔

محکمہ وار بجٹ مختص:
محکمہ زراعت: ₹24,439 کروڑ •
محکمہ پنچایت راج: ₹31,605 کروڑ •
محکمہ بہبود خواتین و اطفال: ₹2,862 کروڑ •
محکمہ محنت(لیبر): ₹900 کروڑ•
ہینڈلوم سیکٹر: ₹371 کروڑ•
محکمہ تعلیم: ₹23,108 کروڑ•
ایس ٹی ویلفیئر: ₹17,169 کروڑ•
محکمہ حیوانات: ₹1,674 کروڑ•
محکمہ شہری رسدات: ₹5,734 کروڑ•
ایس سی ویلفیئر: ₹40,232 کروڑ•
محکمہ صنعت: ₹3,527 کروڑ•
بی سی ویلفیئر: ₹11,405 کروڑ•
محکمہ اقلیتی بہبود: ₹3,591 کروڑ•
آئی ٹی سیکٹر: ₹774 کروڑ•

یہ بجٹ کانگریس حکومت کی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے، جس میں سماجی بہبود، زراعت، تعلیم اور اقتصادی ترقی کو
نمایاں اہمیت دی گئی ہے۔ بی سی ویلفیئر کے لیے فنڈز میں اضافہ پسماندہ طبقات کی تعلیم، روزگار اور مالی امداد کے لیے مختلف اسکیموں کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

Tags: BC welfareBudget 2025Congress governmentFinancial AllocationsTelangana
ShareTweetSendSend

Related Posts

Yoga Day Celebrations
تازہ ترین خبریں

حیدرآباد میں ایل بی اسٹیڈیم پر یوگا ڈے تقاریب کا شاندار انعقاد 20 جون کو | Yoga Day Celebrations

by CN Web Desk
June 9, 2025
0
fish prasadam
تازہ ترین خبریں

نامپلی میں ہزاروں دمہ مریضوں کو فِش پرساد کی تقسیم، ایک شخص جاں بحق | fish prasadam

by CN Web Desk
June 9, 2025
0
Kaleshwaram
تازہ ترین خبریں

ہریش راؤ آج کالیشورم کمیشن کے روبرو، اہم انکشافات متوقع | Kaleshwaram

by CN Web Desk
June 9, 2025
0
selfie obsession
تازہ ترین خبریں

سیلفی کے شوق نے چھ نوجوانوں کی جان لے لی، میڈی گڈہ میں افسوسناک سانحہ | selfie obsession

by CN Web Desk
June 9, 2025
0
Covid
تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں کووڈ کیسز میں اضافہ، ریاستوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا | Covid

by CN Web Desk
June 9, 2025
0
phone tapping case
تازہ ترین خبریں

14 ماہ بعد امریکہ سے واپسی، پرابھاکر راؤ فون ٹیپنگ کیس کی تفتیش کا سامنا کریں گے | phone tapping case

by CN Web Desk
June 9, 2025
0
charminarnews.in

Copyright © 2024 Charminar News.

Menu

  • تلنگانہ
  • سیاست
  • تازہ ترین خبریں
  • عالمی خبریں
  • کاروبار
  • حیدرآباد
  • قومی خبریں
  • تلنگانہ رائزنگ
  • جرائم و حادثات

Follow Us

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • سرورق
  • تازہ ترین خبریں
  • تلنگانہ
  • حیدرآباد
  • قومی خبریں
  • جرائم و حادثات
  • خاص خبر

Copyright © 2024 Charminar News.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
Go to mobile version