بجٹ کی پیش کشی سے پہلے ہوگاریاستی کابینہ کا اجلاس

تلنگانہ کابینہ اجلاس

حیدرآباد: تلنگانہ کابینہ کا اجلاس بروز بدھ صبح 9:30 بجے ریاستی بجٹ کی منظوری کے لیے مقرر ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد، ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر خزانہ بھٹی وکرما رکا 11:45 بجے اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔ یہ ریونت ریڈی کی قیادت والی حکومت کا دوسرا بجٹ ہوگا۔ عوام توقع کر رہے ہیں کہ یہ بجٹ کانگریس پارٹی کی گزشتہ انتخابات میں دی گئی چھ ضمانتوں کی عکاسی کرنے والا ہوگا۔ سرکاری ملازمین اور ریاستی منصوبوں سے متعلق اہم اعلانات بھی متوقع ہیں۔

Exit mobile version