حیدرآباد:تلنگانہ کے 11ویں Telangana Formation Day کے موقع پر پیر کے دن قومی سطح کے قائدین کی جانب سے مبارکبادی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، جنہوں نے ریاست کی ترقی اور اس کے عوام کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمنائیں پیش کیں۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے تلنگانہ کی ثقافتی ورثے اور اقتصادی و ٹیکنالوجیکل ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریاست روایت اور جدت کا حسین امتزاج ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ تلنگانہ کے عوام خوشحالی اور ہمہ گیر ترقی کے راستے پر گامزن رہیں گے۔
Warm greetings to the people of Telangana on Statehood Day! This young State has a rich cultural heritage and a vibrant modern ecosystem of economic and technological development. I wish that the people of Telangana march ahead on the path of progress and prosperity.
— President of India (@rashtrapatibhvn) June 2, 2025
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اپنے پیغام میں تلنگانہ کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے ریاست کے قومی ترقی میں کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی مسلسل کوششیں ملک کی خوشحالی میں اہم رہی ہیں۔ وزیراعظم نے این ڈی اے حکومت کی گزشتہ دہائی میں شروع کردہ اسکیمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد ریاست کے عوام کی زندگی کو بہتر بنانا تھا۔ انہوں نے نیک تمناؤں کے ساتھ کہا: ریاست کے تمام شہریوں کے لیے امن، خوشحالی اور کامیابی کی دعا ہے۔
తెలంగాణ రాష్ట్ర అవతరణ దినోత్సవ సందర్భంగా ఆ రాష్ట్ర ప్రజలకు శుభాకాంక్షలు. జాతీయ పురోగతికి అవిరళమైన కృషి చేసినందుకు ఈ రాష్ట్రం ప్రసిద్ధి చెందింది. గత దశాబ్దంలో, రాష్ట్ర ప్రజల ‘జీవన సౌలభ్యాన్ని’ పెంచడానికి ఎన్డీఏ ప్రభుత్వం అనేక చర్యలు చేపట్టింది. రాష్ట్ర ప్రజలకు విజయాలు,సంపదలు…
— Narendra Modi (@narendramodi) June 2, 2025
آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے بھی یومِ تاسیس پر تلنگانہ کے عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ دونوں ریاستیں انتظامی طور پر جدا ہو چکی ہیں، لیکن تیلگو عوام کی روح ایک ہی ہے۔
#TelanganaFormationDay
తెలుగు రాష్ట్రాలుగా వేరైనా తెలుగు ప్రజలు, తెలుగు జాతి ఒక్కటే. తెలుగువారు ఎక్కడున్నా సమున్నతంగా ఎదగాలన్నదే నా ఆలోచన, ఆకాంక్ష. 11వ రాష్ట్ర అవతరణ దినోత్సవాన్ని జరుపుకుంటున్న తెలంగాణ ప్రజలకు నా శుభాకాంక్షలు. తెలంగాణ రాష్ట్రంలో ప్రతి కుటుంబం సుఖసంతోషాలతో…— N Chandrababu Naidu (@ncbn) June 2, 2025
ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ تلنگانہ کا ہر گھر خوشیوں اور سکون سے آباد ہو۔ چندرابابو نائیڈو نے تیلگو ریاستوں کے درمیان صحت مند مقابلے کی اہمیت پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں مل کر “وکست بھارت 2047” کے ہدف میں اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ تیلگو شناخت ہمیشہ مضبوط اور ناقابل تقسیم رہے۔