حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے اعلان کیا ہے کہ Telangana Inter Results 22 اپریل 2025 کو صبح 11 بجے جاری کیے جائیں گے۔
یہ اعلان نانپلی میں بورڈ کے دفتر میں کیا جائے گا، جہاں ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا نتائج کا اجرا کریں گے۔ اس موقع پر انٹرمیڈیٹ بورڈ کے سیکریٹری کرشنا آدتیہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود ہوں گے۔
اس سال انٹرمیڈیٹ کے پہلے اور دوسرے سال کے امتحانات 5 مارچ سے 25 مارچ 2025 کے درمیان منعقد ہوئے، جن میں ریاست بھر سے 9,96,971 طلبہ نے شرکت کی۔ امتحانی پرچوں کی جانچ اور مارکس کی کمپیوٹرائزیشن مکمل ہو چکی ہے، اور نتائج جاری کرنے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔
طلبہ اپنے Telangana Inter Results بورڈ کی سرکاری ویب سائٹس پر چیک کر سکتے ہیں
tsbie.cgg.gov.in •
results.cgg.gov.in •
نتائج کے ساتھ ساتھ پاس فیصد، ٹاپرز کی فہرست، اور ضلع وار کارکردگی کی تفصیلات بھی جاری کی جائیں گی۔
طلبہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے ہال ٹکٹ نمبر اور دیگر ضروری معلومات تیار رکھیں تاکہ نتائج دیکھنے میں کسی قسم کی دقت نہ ہو۔