اندرمّا ہاؤسنگ اسکیم کے لیے آن لائن پورٹل متعارف

اندرمّا اسکیم کے درخواست گزار اب اپنی درخواست کی حیثیت آن لائن چیک کر سکتے ہیں۔

اندرمّا ہاؤسنگ اسکیم کے لیے آن لائن پورٹل متعارف

اندرمّا ہاؤسنگ درخواستوں کی آن لائن سہولت

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے اندرمّا ہاؤسنگ اسکیم کے درخواست گزاروں کے لیے ایک نیا آن لائن پورٹل متعارف کرایا ہے، جو شفافیت کو بڑھانے اور درخواست کے عمل کو آسان بنانے کے لیے بنایا گیا ہے۔

یہ ویب سائٹ (https://indirammaindlu.telangana.gov.in) پر دستیاب ہے، جہاں صارفین اپنا آدھار نمبر، موبائل نمبر یا راشن کارڈ نمبر استعمال کر کے اپنی درخواست کی موجودہ حیثیت چیک کر سکتے ہیں۔

اس پورٹل کے ذریعے درخواست گزار معلوم کر سکتے ہیں کہ آیا ان کی زمین کا سروے مکمل ہوا ہے، گھر کی منظوری کی صورتحال کیا ہے، اور انہیں کس زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔ اگر کسی درخواست کو مسترد کیا گیا ہو تو ویب سائٹ اس کی وجوہات بھی فراہم کرتی ہے۔

مزید برآں، پورٹل پر ‘ریئز گریوینس’ (شکایت درج کروائیں) کا سیکشن بھی موجود ہے، جہاں درخواست گزار اپنی شکایات آن لائن درج کر سکتے ہیں۔

تلنگانہ حکومت نے اس اقدام کو اندرامّا ہاؤسنگ اسکیم میں بہتری کی طرف ایک بڑا قدم قرار دیا ہے، جس سے ہزاروں مستحقین کو دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی، اور وہ گھر بیٹھے اپنی درخواستوں کی حیثیت معلوم کر سکیں گے۔

Exit mobile version