حیدرآباد: تلنگانہ حکومت کی جانب سے ریاستی بجٹ کی تیاری جاری ہے، ایسے میں تلنگانہ اسٹیٹ مائنارٹیز ایمپلائیز سروس ایسوسی ایشن (TS MESA) نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ اقلیتی ملازمین، اساتذہ، اور ریٹائرڈ سرکاری اہلکاروں کے زیر التواء پنشن بلز کو فوری طور پر جاری کیا جائے، تاکہ رمضان سے قبل مالی دباؤ کم ہو سکے۔
ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ڈپٹی وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ ملو بھٹی وکرمارکا سے ملاقات کی اور مالی مشکلات سے آگاہ کیا۔
ایسوسی ایشن کے صدر فاروق احمد، اردو آفیسرز یونٹ کے صدر اعجاز الدین احمد، جنرل سیکریٹری محمد یونس اور دیگر نمائندوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اقلیتی ملازمین کے پنشن اور دیگر بلز کی فوری ادائیگی کو یقینی بنائے۔