
حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر انتظامی رد و بدل کرتے ہوئے [en]Municipal Commissioners[/en] کے 129 افسران کے تبادلے عمل میں لائے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ تبادلے کارکردگی کے جائزے کے بعد کیے گئے۔ بعض افسران کو بہتر خدمات کی بنیاد پر ترقی دی گئی، جبکہ دیگر کو ناقص کارکردگی کے سبب دوسرے مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
کانگریس زیر قیادت ریاستی حکومت نے حالیہ دنوں میں متعدد آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کے تقررات اور تبادلے کیے تھے، اور شہری نظم و نسق کو بہتر بنانے کے مقصد سے یہ میونسپل سطح پر کی گئی تازہ کارروائی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
میونسپل ایڈمنسٹریشن کی سکریٹری ڈاکٹر ٹی کے سری دیوی نے پیر کو باضابطہ احکامات جاری کیے، جن کے تحت تمام تبادلے فوری اثر کے ساتھ نافذ العمل ہوں گے۔
تبادلہ پانے والے افسران میں ٹی راجیشور کا نام شامل ہے، جو اس سے قبل ورنگل میونسپل کارپوریشن میں ڈپٹی کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب محبوب آباد کے میونسپل کمشنر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔