تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے مواقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی اور وزیر آئی ٹی سریدھر بابو نے کوئنس لینڈ کے وفد سے تبادلہ خیال کیا، مختلف شعبوں میں شراکت داری کے امکانات پر غور کیا گیا۔
حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی اور وزیر آئی ٹی سریدھر بابو نے ایچ آئی سی سی میں آسٹریلیائی ریاست کوئنس لینڈ کے نمائندوں کے ساتھ سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں انڈسٹری، اسپورٹس یونیورسٹی، اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں ممکنہ معاہدوں اور شراکت داری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
کوئنس لینڈ کے وفد نے تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کا اعتراف کیا اور دونوں خطوں کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ اس وفد میں گورنر ڈاکٹر جینیٹ، وزیر فینانس، تجارت، روزگار اور تربیت روزلین بیٹس شامل تھے۔
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے وفد کو تلنگانہ میں بہتر کاروباری ماحول، بنیادی ڈھانچے، اور صنعتی ترقی کے امکانات سے آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں حکومتوں کے درمیان مستقبل میں مضبوط شراکت داری قائم ہوگی۔