تلنگانہ نے انڈیا جسٹس رپورٹ 2025 میں پولیسنگ میں اول مقام حاصل کیا

Telangana tops India Justice Report 2025

حیدرآباد: Telangana tops India Justice Report 2025 کے مطابق تلنگانہ نے ان ریاستوں میں جن کی آبادی ایک کروڑ سے زیادہ ہے، پولیسنگ کے شعبے میں ملک بھر میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ یہ اعزاز ریاست کے لیے ایک بڑی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے، جس پر وزیراعلی اے ریونت ریڈی نے ریاستی پولیس فورس کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انڈیا جسٹس رپورٹ 2025 کو ٹاٹا ٹرسٹ، سینٹر فار سوشیل جسٹس، اور کامن کاز جیسے باوقار اداروں کی جانب سے مرتب کیا گیا ہے، جس میں 18 بڑی ریاستوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ میں تلنگانہ کو پولیسنگ کے شعبے میں معیار، شفافیت، اور کارکردگی کی بنیاد پر سرفہرست رکھا گیا۔

وزیراعلی ریونت ریڈی نے اس کامیابی کو ریاست کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیا اور کہا کہ یہ مقام تلنگانہ پولیس کی مسلسل محنت، پیشہ ورانہ لگن، اور عوامی خدمت کے جذبے کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے مؤثر جرائم کنٹرول، ملزمان کے خلاف سخت کاروائی، اور مقدمات کے اندراج میں شفافیت کے ذریعے ریاست میں امن و انصاف کو برقرار رکھا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ کامیابی پوری پولیس فورس کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، جس سے عوام کے دلوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد مضبوط ہوا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ تلنگانہ پولیس مستقبل میں بھی اسی طرح کی شاندار کامیابیاں حاصل کرے گی اور ریاست کی ساکھ کو مزید مستحکم کرے گی۔
تلنگانہ پولیس کی اس نمایاں کامیابی کو مختلف طبقات کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، اور اسے دیگر ریاستوں کے لیے ایک قابلِ تقلید ماڈل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

 

Exit mobile version