حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے تلنگانہ میں 2 اور 3 اپریل کو ہلکی تا اوسط بارش یا بونداباندیکی پیش قیاسی کی ہے۔
محکمہ کی جانب سے جاری کردہ یومیہ موسمی رپورٹ میں کہا گیا کہ آئندہ تین دنوں کےدوران ریاست میں اعظم ترین درجہ حرارت میں 2 تا 3 ڈگری سیلسیس اضافہ ہوسکتا ہے۔آئندہ پانچ دن کے دوران ریاست بھر میں موسم کے خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں موسم خشک رہا۔ جمعرات کے دن عادل آباد میںسب سے زیادہ درجہ حرارت 40.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔