
حیدرآباد: حیدرآباد سے وجئے واڑہ اور بنگلورو کے لیے چلنے والی بسوں کے کرایوں میں تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن TGSRTC Bus Faresنے 16 فیصد سے 30 فیصد تک کی نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔
وجئے واڑہ روٹ پر گروڈا پلس کا کرایہ ₹635 سے گھٹاکر ₹444 کر دیا گیا، گروڈا کلاس کا کرایہ ₹592 سے کم ہوکر ₹438، راجدھانی کا کرایہ ₹533 سے کم ہوکر ₹448 اور لگژری سپر کلاس کا کرایہ ₹815 سے کم ہوکر ₹685 ہو گیا ہے۔
بنگلورو روٹ پر سپر لگژری کلاس کا کرایہ ₹946 سے گھٹاکر ₹757 کر دیا گیا ہے۔ لاری اے سی سلیپر بسوں میں برتھ کرایہ ₹1,569 سے گھٹاکر ₹1,177 اور برتھ-کم-سیٹر کرایہ ₹1,203 سے گھٹاکر ₹903 کر دیا گیا ہے۔
ٹی جی ایس آر ٹی سی نے اعلان کیا کہ یہ کمی آن لائن اور آف لائن دونوں بکنگز پر لاگو ہوگی۔ ادارے کا کہنا ہے کہ کرایوں میں یہ کمی سفر کو مزید سستا بنانے اور مسافروں کی تعداد بڑھانے کے مقصد سے کی گئی ہے۔ مسافروں نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔