حیدرآباد: جاپانی کمپنی Toshiba کی ذیلی کمپنی ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن سسٹمز انڈیا (TTDI) نے تلنگانہ میں 562 کروڑ روپۓ کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی موجودگی میں طے پایا۔
اس سرمایہ کاری کے تحت رُدرارم میں Toshiba گروپ کی تیسری فیکٹری قائم کی جائے گی، جہاں جدید ٹیکنالوجی سے لیس سَرج اریسٹرس تیار کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ کمپنی کی موجودہ دو فیکٹریوں کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ ان میں پاور ٹرانسفارمرز، ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز اور گیس انسولیٹڈ سوئچ گیئر (GIS) کی تیاری ممکن ہو سکے۔
تلنگانہ میں توشیبا کا توسیعی منصوبہ | Toshiba
ریاستی حکومت کے مطابق یہ نئی سرمایہ کاری نہ صرف مقامی سطح پر بجلی کے شعبے کی ضروریات کو پورا کرے گی بلکہ ریاست کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی فراہم کرے گی۔ رُدرارم میں پہلے سے فعال دو فیکٹریاں کامیابی سے کام کر رہی ہیں اور تیسری فیکٹری کے قیام سے کمپنی کی مجموعی پیداواری صلاحیت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
اس معاہدے پر Toshiba کارپوریشن کے انرجی بزنس ڈائریکٹر ہیروشی کنیٹا، ٹی ٹی ڈی آئی کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر ہیروشی فُرُوتا اور ریاستی حکومت کے خصوصی چیف سکریٹری جیش رنجن نے دستخط کیے۔
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے اس موقع پر کہا کہ تلنگانہ تیزی سے صنعتی ترقی کی طرف گامزن ہے اور یہاں کی جدید صنعتی پالیسیاں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے ایک کشش بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ Toshiba کی نئی سرمایہ کاری ریاست میں توانائی کے شعبے اور صنعتی ترقی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
چیئرمین ہیروشی فُرُوتا نے ریاستی حکومت کے صنعتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ تلنگانہ کے ساتھ مزید شراکت داری کے مواقع کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ان کے مطابق TTDI یہاں کے صنعتی ماحول، بنیادی ڈھانچے اور حکومتی تعاون سے مطمئن ہے۔
తొషిబా కార్పొరేషన్ అనుబంధ సంస్థ ట్రాన్స్మిషన్ డిస్ట్రిబ్యూషన్ సిస్టమ్స్ ఇండియా #TTDI తెలంగాణ ప్రభుత్వంతో కలిసి పని చేసేందుకు ముందుకొచ్చాయి. విద్యుత్ సరఫరా, పంపిణీ రంగంలో పెట్టుబడులు, ఆవిష్కరణలను ప్రోత్సహించేందుకు ప్రభుత్వంతో ఒప్పందం (#MOU) కుదుర్చుకుంది.
✅ఈ ప్రాజెక్ట్ కోసం… pic.twitter.com/1fiEghdS4b
— Telangana CMO (@TelanganaCMO) April 18, 2025