Trafficking Case

حیدرآباد: انسانی اسمگلنگ [en]Trafficking Case[/en] کے ایک سنسنی خیز میں گرفتار پولیس کانسٹیبل کو سروس سے برطرف کر دیا گیا۔ کامیری ہری داس کے خلاف برطرفی کا حکم جمعرات کی رات سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کانتی لال پاٹل نے جاری کیا۔

ہری داس کو 20 جون کو انسانی اسمگلنگ کے ایک نیٹ ورک کے انکشاف کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، جس میں آٹھ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا، جن میں پانچ خواتین بھی شامل تھیں۔

تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ ضلع کی دو قبائلی لڑکیوں کو مدھیہ پردیش میں موجود جسم فروشی ریکیٹ سے وابستہ افراد کو فروخت کیا گیا۔ ایک لڑکی کو ₹1.30 لاکھ اور دوسری کو ₹1.10 لاکھ میں فروخت کیے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ جاتی ریکارڈ سے پتہ چلا کہ ہری داس پر 2019 میں بھی ایک قبائلی لڑکی کی فروخت کے معاملے میں مقدمہ درج ہوا تھا اور اُس وقت بھی انہیں معطل کر دیا گیا تھا۔ موجودہ واقعہ کے بعد محکمہ نے سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں مکمل طور پر ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔

پولیس حکام نے اس معاملے کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں ایسے عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ریکیٹ میں شامل دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *