امریکہ بھارت کو ایف-35 فائٹر جیٹ فروخت کرے گا، ٹرمپ کا اعلان

دفاعی تعاون میں اضافہ، بھارت کو جدید اسٹیلتھ طیارہ حاصل ہوگا۔

امریکہ بھارت کو ایف-35 فائٹر جیٹ فروخت کرے گا، ٹرمپ کا اعلان

امریکہ بھارت کو ایف-35 فائٹر جیٹ فروخت کرے گا، ٹرمپ کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ بھارت کو ایف-35 اسٹیلتھ فائٹر جیٹ فروخت کیے جائیں گے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مزید مستحکم ہوگا۔

یہ اعلان وزیر اعظم نریندر مودی کے وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ ٹرمپ نے کہا، “ہم بھارت کو اربوں ڈالر کے فوجی سازوسامان فراہم کریں گے، جس میں ایف-35 فائٹر جیٹ بھی شامل ہوگا۔”

یہ معاہدہ بھارت کو جدید ترین فوجی ٹیکنالوجی تک رسائی دے گا اور اسے بحرالکاہل کے خطے میں ایک اہم اتحادی کے طور پر مزید مضبوط کرے گا۔

Exit mobile version