حیدرآباد: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے کہا ہے کہ مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی عوام کو گمراہ کرنے کے لیے جلسے منعقد کر رہے ہیں، اور اگر ان میں ہمت ہے تو انہیں Waqf Act Amendment پر سچ بولنا چاہیے۔
راجہ سنگھ نے الزام لگایا کہ وقف جائیدادوں کی فروخت کے لیے اصل ذمہ دار خود اویسی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نےوقف جائیدادوں کو محفوظ رکھنے کے مقصد سے ہی قانون میں ترمیم کی ہے، اور اس پر اعتراض کرنا مجلس کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔
وقف قانون کی حقیقت سے اویسی واقف ہیں | Waqf Act Amendment
راجہ سنگھ کا کہنا تھا کہ اویسی وقف قانون میں ترمیم کے اصل نکات عوام کے سامنے نہیں رکھ رہے، کیونکہ وہ ان حقائق سے نظریں چرانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجلس کو واقعی مسلمانوں کے مفادات کی فکر ہے تو انہیں اس قانون کی تفصیلات عوام کو بتانی چاہیے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ وقف قانون پر احتجاج کا راستہ اختیار کرنا مجلس کو سیاسی طور پر نقصان پہنچا سکتا ہے، کیونکہ نیا قانون جائیدادوں کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔
راجہ سنگھ نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی اقلیتی جائیدادوں کے تحفظ کے لیے پابند عہد ہے، اور کوئی بھی جھوٹا پروپیگنڈہ بی جے پی کو اس مشن سے ہٹا نہیں سکتا۔