
حیدرآباد: سینئر آئی اے ایس افسر [en]IAS Amrapali Telangana[/en] کو منگل کے روز مرکزی انتظامی ٹریبونل (CAT) سے بڑی راحت حاصل ہوئی، جس نے ان کی آندھرا پردیش کیڈر سے تلنگانہ واپسی کے احکام جاری کیے۔
اس فیصلے کے بعد امرپالی کو جلد ہی تلنگانہ حکومت کے تحت دوبارہ خدمات انجام دینے کا موقع ملے گا۔
واضح رہے کہ تقریباً چار ماہ قبل ڈپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریننگ (DoPT) کے احکام پر عمل کرتے ہوئے انہیں آندھرا پردیش کیڈر میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ اس منتقلی کے خلاف امرپالی نے کیٹ سے رجوع کیا تھا اور تلنگانہ کیڈر میں دوبارہ تقرری کی درخواست کی تھی۔
کیس کی سماعت کے دوران دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد ٹریبونل نے امرپالی کے حق میں فیصلہ سنایا اور ان کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے انہیں تلنگانہ کیڈر میں برقرار رکھنے کا حکم جاری کیا۔