حیدرآباد: سینئر بی آر ایس لیڈر اور سابق وزیر ٹی ہریش راؤ Harish Rao نے کے ٹی راما راؤ کو جاری کردہ حالیہ اے سی بی نوٹس پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ یہ کارروائی چیف منسٹر ریونت ریڈی کی طرف سے ایک سوچے سمجھے سیاسی منصوبے کا حصہ ہے تاکہ اپنی حکومت کی ناکامیوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔
ہریش راو نے جمعرات کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فارمولا ای ریس کیس میں کے ٹی آر کو دوبارہ طلب کرنے کا مقصد احتساب نہیں بلکہ تنقید کو دبانا ہے۔ ان کے بقول یہ محض سیاسی انتقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریونت ریڈی تحقیقات کے اداروں کو ان لوگوں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں جو مسلسل کانگریس کی ناکام انتخابی ضمانتوں اور وعدوں پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
ہریش راؤ نے الزام لگایا کہ کانگریس حکومت نے اپنے 18 ماہ کے دور اقتدار میں صرف توجہ ہٹانے کی حکمت عملی اپنائی ہے اور اصل حکمرانی پر توجہ نہیں دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ نوٹس دراصل بی آر ایس کو کمزور کرنے اور عوام کی توجہ حکومت کی ناکامیوں سے ہٹانے کی ایک کوشش ہے، لیکن عوام اب اس “سیاسی ڈرامے” کو سمجھ چکے ہیں۔
فارمولا ای ایونٹ کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تقریب حیدرآباد کے لیے ایک تاریخی لمحہ تھا جس نے ریاست کی ساکھ کو عالمی سطح پر اجاگر کیا اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا۔ ان کے مطابق اس ایونٹ کے ذریعہ امارا راجہ جیسی کمپنیاں برقی گاڑیوں کے شعبے میں آئیں، جب کہ موجودہ حکومت صرف حسن مقابلوں کا اہتمام کر رہی ہے جن سے نہ ریاست کی ساکھ بہتر ہو رہی ہے اور نہ معیشت کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
انہوں نے اس ضمن میں ایک تاریخی مثال دیتے ہوئے کہا کہ سابق چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو بھی آندھرا پردیش میں فارمولا ون ریس لانے میں ناکام رہے، جب کہ بی آر ایس حکومت نے تلنگانہ میں فارمولا ای کو حقیقت بنایا۔
ہریش راؤ نے اختتام میں کہا کہ کے ٹی آر کی ریونت ریڈی پر کھلی تنقید اور حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھانے کا یہ بدلہ لیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق اے سی بی نوٹس انصاف کے لیے نہیں بلکہ ان آوازوں کو دبانے کے لیے ہے جو حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کر رہی ہیں۔
ఫార్ములా ఈ కార్ల రేసింగ్ వ్యవహారంలో బీఆర్ఎస్ వర్కింగ్ ప్రెసిడెంట్ @KTRBRS కు మరోసారి విచారణకు రావాలని నోటీసులు ఇవ్వడం రాజకీయ కక్ష సాధింపే తప్ప మరొకటి కాదు.
తన వైఫల్యాల నుంచి ప్రజల దృష్టిని మళ్లించేందుకు @revanth_anumula దర్యాప్తు సంస్థలను యథేచ్ఛగా దుర్వినియోగం చేస్తున్నారు… https://t.co/CzORzlPopQ
— Harish Rao Thanneeru (@BRSHarish) June 13, 2025