حیدرآباد: آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کی انچارج میناکشی نٹراجن نے کنچہگچی باؤلی میں 400 ایکڑ اراضی سے متعلق جاری تنازع پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے معاملے کےمنصفانہ حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ہفتہ کے روز وہ نائب وزیر اعلیٰ بھٹی وکرمارکا، وزراپونگولیٹی سرینواس ریڈی اور شری دھر بابو سے سیکریٹریٹ میں نائب وزیر اعلیٰ کے چیمبرمیں ملاقات کیں۔
تحقیقی کمیٹی قائم، طلبہ اور اپوزیشن کے خدشات پر غور
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میناکشی نٹراجن نے بتایا کہ اس معاملے کی جانچکے لیے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے اراکین سے تبادلہ خیال کیا گیاہے اور یقین دلایا کہ تنازع کو ایسے انداز میں حل کیا جائے گا جس سے کسی فریق کو نقصان نہپہنچے۔ نٹراجن نے یہ بھی کہا کہ طلبہ کی جانب سے موصولہ خطوط کی بنیاد پر معلوماتجمع کی جارہی ہیں اور اپوزیشن کی جانب سے اٹھائے گئے الزامات کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہےتاکہ حقائق عوام کے سامنے لائے جا سکیں۔
گاندھی بھون میں این ایس یو آئی قائدین سے ملاقات
بعد ازاں، نٹراجن نے گاندھی بھون میں نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) کےقائدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مہیش کمار گوڑ،اے آئی سی سی سکریٹری وشوناتھ، کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن ومشی چند ریڈی اور اینایس یو آئی کے صدر وینکٹا سوامی بھی موجود تھے۔