ہائی کورٹ نے بھٹی وکرامارکا، اُتم کمار ریڈی کی درخواست پر سیف آباد کیس میں نوٹس جاری کیے

Bhatti Vikramarka Uttam Kumar Reddy Saifabad case

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ بھٹی وکرامارکا اور آبی وسائل کے وزیر این۔ اُتم کمار ریڈی کی جانب سے دائر کردہ ایک درخواست پر سیف آباد پولیس اور پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ درخواست میں 2023 میں درج ایک کریمنل کیس کو منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ کیس اُس وقت درج کیا گیا تھا جب کانگریس قائدین نے ایندھن کی قیمتوں میں مرکزی حکومت کی جانب سے کی گئی اضافہ کے خلاف تلگو تلی فلائی اوور پر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ ایف آئی آر میں بھٹی وکرامارکا، اُتم کمار ریڈی کے علاوہ کئی دیگر افراد کے نام بھی شامل کیے گئے تھے۔

ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کرنے کے بعد کیس کی اگلی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔

Exit mobile version