طوفانی انداز میں دوبارہ اقتدار میں آئیں گے: کے ٹی آر کا اہم تبصرہ | Comeback

Comeback

حیدرآباد: بی آر ایس کے ورکنگ صدر اور سابق وزیر کے ٹی راما راؤ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت آئندہ انتخابات میں Comeback‏ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس ایک طوفان کی طرح دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔

تلنگانہ بھون میں بی آر ایس کے رَجَت اُتسَو مہا سبھا کی تیاریوں کے سلسلہ میں گریٹر حیدرآباد کے قائدین اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ کانگریس عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ابھی انتخابات ہوں تو بی آر ایس ہی اقتدار میں آئے گی۔

کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ سے دو مرکزی وزراء ہیں، ایک معاون وزیر اور دوسرا بے اختیار وزیر۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں کا ریاست کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں جی ایچ ایم سی انتخابات سمیت گریٹر حیدرآباد کے اسمبلی حلقوں میں بی آر ایس نے مکمل کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے عوام کے سامنے بی جے پی اور کانگریس کی ڈرامے بازی کام نہیں آئے گی۔

کے ٹی آر نے کہا کہ “حیئڈرا” کے نام پر ریونت سرکار شہر میں تباہی مچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ اور اتوار کو عوام عدالتوں سے رجوع نہ کر سکیں، اس لیے انہدامی کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں حیدرآباد میں رئیل اسٹیٹ متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کو خوش کرنے کے لیے موسیٰ ندی کی خوبصورتی کے نام پر منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔

کے ٹی آر نے کہا کہ ایچ سی یوکی زمینوں پر حکومت کی نظر ہے، لیکن طلباء نے متحد ہو کر احتجاج کیا اور بی آر ایس نے ان کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی دعا سے کے سی آر دس سال تک وزیر اعلیٰ رہے اور مستقبل میں بھی وہی وزیر اعلیٰ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ہیرالڈ کیس میں سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے نام ای ڈی کی چارج شیٹ میں شامل ہیں، لیکن وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی بی جے پی کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے بھائی اور بڑے بھائی کے درمیان دوستی یہاں ظاہر ہو گئی ہے۔

کے ٹی آر نے کہا کہ کل ہونے والے ایم ایل سی انتخابات کا بی آر ایس بائیکاٹ کرے گی اور پارٹی کی طرف سے کونسلرز کو وہپ جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی وہپ کی خلاف ورزی کرتا ہے اور ووٹنگ میں حصہ لیتا ہے تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

Exit mobile version