حیدرآباد: تلنگانہ کے گورنر جِشنو دیو ورما نے جمعہ کے روز زور دے کر کہا کہ سرکاری تقررات میں دیانتداری کو اولین ترجیح دی جائے اور پبلک سروس کمیشنز (پی ایس سیز) صرف باصلاحیت اور مستحق امیدواروں Meritorious Candidates کا انتخاب کریں۔
میرٹ امیدواروں کے اصول پر مبنی تقررات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، گورنر نے نلسار یونیورسٹی میں منعقدہ ایک ورکشاپ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا۔ ’پبلک سروس کمیشنز – قانونی چیلنجز‘ کے عنوان سے اس ورکشاپ کا اہتمام ٹی جی پی ایس سی اور نلسار یونیورسٹی کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔
گورنر ورما نے کہا کہ پی ایس سیز آئینی ذمہ داری نبھا رہے ہیں اور انہیں کسی بھی دباؤ یا مفاد سے سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تقرری کے عمل میں مکمل شفافیت ضروری ہے، اور باصلاحیت و لائق امیدواروں کا انتخاب صرف انتظامی معاملہ نہیں بلکہ آئینی فرض ہے۔
The Hon’ble Governor Sri Jishnu Dev Varma as the Chief Guest attended the “Valedictory session on the Workshop on Legal Issues for Chairpersons of State Public Service Commissions (Org. by TGPSC in collaboration with Nalsar University at Nalsar University of Law, Shameerpet. pic.twitter.com/VXHIw0bIBF
— Governor of Telangana (@tg_governor) June 13, 2025
اس اجلاس میں مختلف ریاستوں کے پبلک سروس کمیشنز کے سربراہان نے شرکت کی، جن میں تلنگانہ پی ایس سی کے چیئرمین بُررا وینکٹیشم، کرناٹک پی ایس سی کے شیو شنکراپا ساہوکار، گوا پی ایس سی کے اُدے سنگھ راوارانے، گجرات پی ایس سی کے ہسمکھ پٹیل، یو پی ایس سی کے جوائنٹ سکریٹری سنتوش گوپال اجمیرا، اور ٹی جی ای آر سی کے چیئرمین جسٹس دیوراجو ناگارجن شامل تھے۔
گورنر کے ان تبصروں کو تقرری کے عمل کی پاکیزگی کو برقرار رکھنے کی ایک سنجیدہ یاددہانی سمجھا جا رہا ہے، تاکہ صرف قابلیت اور میرٹ کی بنیاد پر ہی سرکاری ملازمتوں میں تقرری عمل میں آئے۔