مالی مشکلات کے باوجود اندرمّا ہاؤسز کی تعمیر کے لیے فنڈز کی فراہمی جاری

Indiramma houses

حیدرآباد: مالی دباؤ کے باوجود حکومتِ تلنگانہ ہر پیر کو Indiramma houses کی تکمیل شدہ تعمیراتی مراحل کے لیے فنڈز جاری کر رہی ہے۔ یہ بات ریونیو و ہاؤسنگ کے وزیر پونگلیٹی سرینواس ریڈی نے بتائی۔

پیر کے دن حکومت نے 16.07 کروڑ روپۓ جاری کیے، جس میں ان گھروں کے لیے ایک لاکھ روپۓ فی کس ادا کیے گئے جن کا بیسمنٹ مکمل ہوچکا ہے، ایسے 1,383 مکانات شامل ہیں۔ مزید 224 مکانات جن کی دیواریں تعمیر ہو چکی ہیں، ان کے لیے فی کس 1.25 لاکھ روپۓ دیے گئے۔ اب تک 5,364 مستفیدین کو مجموعی طور پر 53.64 کروڑ روپۓ منتقل کیے جا چکے ہیں، جنہوں نے بیسمنٹ یا دیواروں کا مرحلہ مکمل کیا ہے۔

ایک زوم جائزہ اجلاس میں وزیر موصوف نے بتایا کہ انڈرامّا ہاؤسنگ اسکیم کے پائلٹ مرحلے میں 47,335 مکانات کی منظوری دی گئی، جن میں سے 20,104 مکانات پر تعمیراتی کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ ان میں 5,140 مکانات بیسمنٹ کے مرحلے تک پہنچ چکے ہیں، 300 مکانات کی دیواریں کھڑی کی جا چکی ہیں اور 10 مکانات کی چھت ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔

وزیر نے واضح کیا کہ مستفیدین کو براہِ راست ان کے بینک اکاؤنٹس میں چار اقساط میں رقم منتقل کی جا رہی ہے تاکہ کسی دلال یا درمیانی فرد کا عمل دخل نہ ہو۔ پہلی قسط بیسمنٹ کی تکمیل پر 1 لاکھ روپۓ، دوسری قسط دیواروں کی تکمیل پر 1.25 لاکھ، تیسری قسط چھت کے بعد 1.75 لاکھ، اور آخری قسط مکمل تعمیر پر 1 لاکھ روپۓ ادا کی جائے گی۔

پونگلیٹی سرینواس ریڈی نے حکام کو ہدایت دی کہ چونکہ مانسون کا موسم قریب ہے، اس لیے تعمیراتی کام کی رفتار بڑھا دی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مکانات بارشوں سے قبل مکمل کیے جا سکیں

Exit mobile version