جاپانی سرمایہ کاروں کو تلنگانہ میں سرمایہ کاری کی دعوت | Japanese Investors

حیدرآباد: وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقدہ انڈیا-جاپان اکنامک پارٹنرشپ روڈ شو میں شرکت کرتے ہوئے Japanese Investors‏ کو تلنگانہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ یہ اقدام ریاست میں عالمی سطح پر سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی مہم کا حصہ ہے۔

یہ روڈ شو ٹوکیو کے معروف ہوٹل ایمپیریل میں منعقد ہوا، جس میں 150 سے زائد Japanese Investors‏ اور صنعتکاروں نے شرکت کی۔ ریاستی سرکاری وفد نے اس موقع پر تلنگانہ میں صنعتی ترقی، حکومتی معاونت اور ممکنہ سرمایہ کاری کے شعبوں پر تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔

تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات | Japanese Investors

اپنے خطاب میں ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ بھارت کی ان چند ریاستوں میں شامل ہے جو تیز رفتاری سے ترقی کر رہی ہیں اور Japanese Investors‏ کے لیے ایک امید افزا مرکز بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح جاپان کو سورج کی سرزمین کہا جاتا ہے، ویسے ہی تلنگانہ جاپانی سرمایہ کاروں کے لیے ترقی کا نیا سورج بن کر طلوع ہو رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے جاپانی قوم کی صفائی، نظم و ضبط اور ٹیکنالوجی میں مہارت کی تعریف کی اور کہا کہ حیدرآباد کی شہری ترقی میں ٹوکیو سے بہت کچھ سیکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں عالمی معیار کی بنیادی سہولیات، ہنرمند افرادی قوت اور شفاف صنعتی پالیسیاں Japanese Investors‏ کے اعتماد کو مضبوط کرتی ہیں۔

Japanese Investors

ریاستی حکومت نے لائف سائنسز، عالمی سطح کے گلوبل کپیسٹی سنٹرز، الیکٹرونکس، برقی گاڑیاں، مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سینٹرز، لاجسٹکس اور ٹیکسٹائلز جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

اس موقع پر بھارتی سفیر سی بی جارج نے بھارت اور جاپان کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات پر روشنی ڈالی، جبکہ جے ٹرو بنگلورو کے ڈائریکٹر جنرل توشیہیرو میزوتانی نے تلنگانہ کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی۔

روڈ شو کے دوران ریاستی حکومت نے “فیوچر سٹی” اور “موسی ندی احیاء پراجیکٹ” جیسے بڑے منصوبوں کی ویڈیوز بھی پیش کیں، جو ملک کی پہلی نیٹ زیرو انڈسٹریل سٹی کے طور پر تیار کیے جا رہے ہیں۔

ریاست کے تجارتی و صنعتی شعبہ کے خصوصی چیف سکریٹری جیش رنجن نے کہا کہ تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے لیے نہ صرف سازگار ماحول موجود ہے بلکہ حکومت کی مکمل معاونت بھی حاصل ہے۔ روڈ شو کے بعد ریاستی وفد نے متعدد معروف جاپانی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کر کے عملی سطح پر تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

 

Exit mobile version