حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیراعلیٰ اور بی آر ایس کے سربراہ کے چندرشیکھر راؤ نے شہر کے ایک کارپوریٹ اسپتال میں طبی معائنے کرائے۔ وہ گچی باولی میں واقع اسپتال پہنچے، جہاں ان کے مختلف طبی ٹیسٹ کیے گئے۔
بی آر ایس کے ذرائع کے مطابق، یہ معائنے محض معمول کے چیک اپ کا حصہ تھے اور کسی بھی تشویشناک مسئلے کی اطلاع نہیں ہے۔ معائنوں کے بعد کے چندرشیکھر راؤ واپس اپنے گھر روانہ ہوگئے۔