تلنگانہ کے سابق وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ کے طبی معائنے

سابق وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ کا حیدرآباد کے ایک اسپتال میں معمول کا طبی معائنہ، گھر واپس ہوگئے۔

کے چندرشیکھر راؤ کے طبی معائنے

کے چندرشیکھر راؤ کا طبی معائنہ، معمول کی جانچ کے بعد گھر واپس

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیراعلیٰ اور بی آر ایس کے سربراہ کے چندرشیکھر راؤ نے شہر کے ایک کارپوریٹ اسپتال میں طبی معائنے کرائے۔ وہ گچی باولی میں واقع اسپتال پہنچے، جہاں ان کے مختلف طبی ٹیسٹ کیے گئے۔

بی آر ایس کے ذرائع کے مطابق، یہ معائنے محض معمول کے چیک اپ کا حصہ تھے اور کسی بھی تشویشناک مسئلے کی اطلاع نہیں ہے۔ معائنوں کے بعد کے چندرشیکھر راؤ واپس اپنے گھر روانہ ہوگئے۔

Exit mobile version