حیدرآباد:
Miss World کے فائنلسٹ امیدواروں کو منگل کی شب چومحلہ پیلس میں پرانے دور کی شاہانہ جھلک دکھائی گئی، جہاں شاہی تخت، قدیم ہتھیار، حیدرآبادی مصالحوں کی خوشبو اور سنگ مرمر کی چمکتی فرشوں پر روشنیوں کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملا۔
تلنگانہ حکومت نے مہمان نوازی میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ تقریب میں روایتی موسیقی، رقص، مکمل پیلس ٹور اور شاہی ضیافت کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 300 مہمانوں نے شرکت کی۔ اس تقریب کا انعقاد 72ویں Miss World مقابلے کی حریف خواتین کے اعزاز میں کیا گیا تھا۔
موجودہ Miss World کیرولینا بیلووسکا اور تنظیم کی چیف ایگزیکٹو جولیا مورلے کی قیادت میں تمام فائنلسٹ چومحلہ پیلس پہنچیں، جہاں شام ڈھلنے پر شہنائی کی دھنوں سے ان کا استقبال ہوا۔ مقامی خواتین نے روایتی لباس میں رقص کے ذریعے ان کا خیرمقدم کیا، جس سے پرانے شہر کی ثقافت جھلکتی رہی۔
تقریب کی خاص باتوں میں نظام کا شاہی تخت، صدیوں پرانا برتن خانہ، اور تاریخی فوجی ساز و سامان شامل تھے، جنہیں دیکھ کر اکثر حریف خواتین حیرت زدہ رہ گئیں۔ اس کے علاوہ، مہمانوں کو حیدرآباد کے تاریخی ورثے اور چومحلہ پیلس کی تعمیراتی اہمیت پر مبنی ایک خصوصی فلم بھی دکھائی گئی، جسے تلنگانہ سیاحت کے محکمے نے ترتیب دیا تھا۔
ضیافت میں پیش کیے گئے پکوان مکمل طور پر حیدرآبادی تھے—آہستہ پکے ہوئے، خوشبو دار اور چٹ پٹے—جس نے مہمانوں کو بے حد متاثر کیا۔ بعض نے میزبانوں سے کہا کہ یہ پکوان لاجواب اور ناقابلِ فراموش تجربہ تھے۔
چیف منسٹر ریونت ریڈی اپنی اہلیہ گیتا اور بیٹی نائیمشا کے ساتھ تقریب میں شریک ہوئے۔ Miss India نندنی گپتا نے ان کا والہانہ استقبال کیاہے۔
تقریب میں جنوبی افریقہ، گیانا، سیشلز، پیرو، وینزویلا، پانامہ، نیپال، انڈونیشیا، گنی اور کیمرون سے آئے غیر ملکی سفارتکاروں کے علاوہ تلنگانہ کے وزراء اُتم کمار ریڈی، سری دھر بابو، جوپلی کرشنا راؤ بھی موجود تھے۔ صنعتی شخصیات، اعلیٰ سرکاری افسران اور فلمی دنیا سے ناگرجنا، الو اروند اور سریش بابو نے بھی شرکت کی۔
Miss World کی فائنلسٹ امیدواروں نے تلنگانہ حکومت کی مہمان نوازی کو سراہا اور اسے قابلِ تعریف قرار دیا۔
اب اگلا مرحلہ :تاریخی ورنگل۔ بدھ کی صبح دو گروپس روانہ ہوں گے، ایک ورنگل شہر جا کر قلعہ اور ہزار ستونوں والے مندر کا دورہ کرے گا، جبکہ دوسرا گروپ ملگو میں رامپّا مندر کی سیر کرے گا۔
Hon’ble Chief Minister Shri @revanth_anumula garu, along with his family, attended the banquet organized by the state government for the 72nd Miss World 2025 delegates and contestants in #Hyderabad. Ministers, public representatives, embassy officials from various countries, city… pic.twitter.com/2c93d1rYYL
— Telangana CMO (@TelanganaCMO) May 13, 2025