محرم فنڈز کی اجرائی کو یقینی بنایا جائے، بی آر ایس ایم ایل سی کا مطالبہ | Kavitha

Kavitha

حیدرآباد: بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل اور تنظیم تلنگانہ جاگروتی کی صدر کے کویتاKavitha نے محرم کے پیش نظر ریاستی کانگریس حکومت سے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ شیعہ مسلمانوں کی روایتی رسومات کو نظرانداز کرنا ناقابل قبول ہوگا۔

Kavitha نے اقلیتی بہبود کے وزیر اڈلوری لکشمن کمار سے جمعہ کو فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سال 2024 میں حکومت کی جانب سے اب تک کوئی فنڈز جاری نہ کرنا شیعہ برادری میں شدید مایوسی کا سبب بنا ہے، جبکہ بی آر ایس حکومت اس ضمن میں مسلسل مالی تعاون فراہم کرتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محرم شیعہ مسلمانوں کے لیے سب سے مقدس مہینہ ہے اور سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ہمیشہ اس موقع پر سرکاری تعاون کو یقینی بنایا۔ کویتا نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے 2023 کے بعد سے ایک روپیہ بھی جاری نہیں کیا۔

کویتانے اس بات پر خاص تشویش ظاہر کی کہ گزشتہ برس محرم کی روایتی ہاتھی جلوس کی اجازت بھی حکومت نے نہیں دی تھی، جو اس مذہبی رسم کا اہم حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ محض نظراندازی نہیں بلکہ مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کانگریس حکومت اس غلطی کو اس سال نہ دہرائے اور اس تہوار سے جڑی ثقافتی و مذہبی ورثے کا احترام کرے۔

کویتانے زور دیا کہ بی آر ایس حکومت کی طرح موجودہ انتظامیہ کو بھی محرم کے موقع پر وہی سرکاری سطح کا تعاون اور پروٹوکول فراہم کرنا چاہیے تاکہ مذہبی تقریبات کا تسلسل برقرار رہے۔

وزیر اڈلوری لکشمن کمار نے ان کے تحفظات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ اس معاملے کو چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے ساتھ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محرم کی تقریبات کو روایتی احترام اور مالی امداد کے ساتھ منانے کے لیے ضروری احکامات جاری کرنے پر غور کیا جائے گا۔

Exit mobile version