حیدرآباد: تلنگانہ کے نارسنگی میں بدھ کی صبح ایک تیزرفتار کار بے قابو ہوکر ستون سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں دو طلبہ شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ گنڈی پیٹ کے حدود میں سی بی آئی ٹی کالج کے قریب پیش آیا، جب کار کا توازن بگڑ گیا۔
حادثے کے وقت کار شنکرپلی سے نارسنگی کی سمت جارہی تھی۔ تیزرفتاری کے باعث گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، تاہم ایئر بیگز کھل جانے کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔
مقامی افراد نے فوری طور پر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اور کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔