سرکاری ہاسپٹل میں سرجری کروانے پر کلکٹرپامیلا ستپتی کی ستائش، چیف منسٹر اور وزیر صحت کا خراج تحسین | Pameela Satpathy

Pameela Satpathy

حیدرآباد: کریم نگر کی ضلعی کلکٹرپامیلا ستپتی نے سرکاری ہاسپٹل میں اینڈوسکوپک نزل سرجری اور سیپٹو پلاسٹی سرجری کرواتے ہوئے نہ صرف عوامی اداروں پر بھروسہ ظاہر کیا بلکہ ایک مثالی قدم بھی اٹھایا۔ وہ اتوار کی صبح سانس کی تکلیف اور شدید سر درد کی شکایت پر کریم نگر جنرل ہاسپٹل میں داخل ہوئیں، جہاں ای این ٹی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا کامیاب آپریشن انجام دیا۔

Pameela Satpathy کی اس جرات مندانہ اور پبلک اداروں پر یقین رکھنے والی روش پر وزیر صحت دامودر راجا نرسمہا اور چیف منسٹر ریونت ریڈی دونوں نے بھرپور ستائش کی ہے۔

وزیر صحت دامودر راجا نرسمہا نے “ایکس” پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ کلکٹرپامیلا ستپتی کئی دنوں سے سائے نس اور سر درد کی شکایت میں مبتلا تھیں۔ سرکاری ہاسپٹل میں کامیاب سرجری کے بعد انہیں راحت ملی ہے۔ انہوں نے سرجری کرنے والی میڈیکل ٹیم کو بھی مبارکباد دی اور کلکٹر کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ریاست کے سرکاری اسپتالوں میں جدید طبی سہولتیں، تجربہ کار ڈاکٹروں کی ٹیم، اور خدمت کا جذبہ رکھنے والا عملہ موجود ہے۔ ان اداروں پر اعتماد کرنا ضروری ہے۔ انہوں نےپامیلا ستپتی کو اس اعتماد کو بڑھانے اور ایک مثبت پیغام دینے پر مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ کلکٹرپامیلا ستپتی کی سرجری کریم نگر جنرل ہاسپٹل میں انجام دی گئی، جہاں ENT ماہرین کی ٹیم نے ان کی مکمل جانچ کے بعد اینڈوسکوپک نزل سرجری اور سیپٹو پلاسٹی سرجری کامیابی سے مکمل کی۔

اس عمل نے عوامی سطح پر یہ پیغام دیا ہے کہ اگر اعلیٰ عہدیدار بھی سرکاری سہولتوں پر بھروسہ کر سکتے ہیں تو عام شہریوں کو بھی ان پر اعتماد رکھنا چاہیے۔

Exit mobile version