محبوب آباد میں سسر کے ہاتھوں داماد کا قتل | Mahabubabad

Mahabubabad

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد کے دھرمارم تانڈہ میں ایک افسوسناک واقعے میں سسر نے اپنے داماد کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ پیر کی رات پیش آیا۔

محبوب آباد رورل کے سرکل انسپکٹر سرویا کے مطابق مقتول 35 سالہ ایل بالا کا تعلق ریاست مہاراشٹرا سے تھا، اور اس کی شادی دھرمارم تانڈہ کی رہائشی مونیکا سے ہوئی تھی۔ ان کے دو بیٹے بھی ہیں۔ کچھ روز قبل بالا اور اس کی بیوی کے درمیان گھریلو تنازع ہوا، جس کے بعد مونیکا اپنے والدین کے گھر چلی گئی۔

بالا گزشتہ رات تقریباً 9 بجے اپنی بیوی کو منانے اور ساتھ لے جانے کے لیے سسرال پہنچا۔ اسی دوران اس کی اپنے سسر ویرانا سے تلخ کلامی ہوئی۔ جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور غصے میں آ کر ویرانا نے چاقو سے بالا پر حملہ کر دیا۔

شدید زخمی بالا کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آدھی رات کے قریب اس نے دم توڑ دیا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے \Mahabubabad\ کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Exit mobile version